گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جان بحق، دو شدید زخمی


پشاور: صوبائی داروالحکومت میں انقلاب روڈ  پر حرا پبلک سکول چمکنی کے قریب گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے مشینری کے ذریعے ملبے تلے سے چار افراد کو زندہ نکال دیا۔

ریسکیو اہلکاروں کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے والی عمارت کی مخدوش ہوگئی تھی، گھر کی چھت بارش کے سبب گرگئی ہے۔


متعلقہ خبریں