ایران نے افغان امن عمل کو نقصان پہنچایا، مائیک پومپیو

امریکہ کا ایک مرتبہ پھر چین سے لیبارٹری تک رسائی کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران نے افغان امن عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر نے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کا فیصلہ درست تھا، کونکہ وہ امریکیوں کےقتل میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی عراق امن مشن پرنہیں گئے تھے۔جنرل قاسم سلیمانی مزید امریکیوں کومارنےکی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے سے پہلے عالمی قوانین کا جائزہ لیا تھا۔ امید ہے ایران امریکیوں کو مارنے کی کوشش نہیں کرے گا، ورنہ ہر ایرانی ٹارگٹ عالمی جنگی قوانین کےمطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خطےمیں دہشت گرد گروپوں سے ایران  کے تعلقات ہیں۔ ہمارے ہوتے ہوئے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا۔ ہماری سخت نگرانی میں ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں حاصل کرسکےگا۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران عراق صورت حال پر امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں