اسلام آباد: تمام نجی اسکول معمول کے مطابق کھلے ہیں، سیکریٹری پرائیوٹ اسکولز

اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: سیکریٹری پرائیوٹ اسکولزعبدالوحید خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام نجی اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت پنجاب کا فیصلہ اسلام آباد میں لاگو نہیں ہوتا ہے۔

سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوا

ہم نیوز کے مطابق عبدالوحید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام نجی اسکولوں نے بچوں کو سردی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے لیے مناسب انتظامات کررکھے ہیں۔

انہوں نے تمام والدین سے کہا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ پیرا نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری پرائیوٹ اسکولز عبدالوحید نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ہم بچوں کے قیمتی وقت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ہرممکن سہولت بہم پہنچا کر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

پنجاب میں دو دن قبل جب موسم سرما کی تعطیلات اختتام پذیرہوئیں تو موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا کہ تعطیلات میں توسیع کردی جائیں۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت پنجاب میں اس وقت تعلیمی ادارے بند ہیں لیکن اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں مگر والدین کی اکثریت اس معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔

ذرائع ابلاغ کے دفاتر فون کرکے والدین کی بڑی تعداد یہ معلوم کررہی ہے کہ کیا اسلام آباد میں بچوں کے اسکول کھلے ہیں اوریا بند ہیں؟ یہ سوال کرتے ہوئے ان کی غالب اکثریت اس بات کو نظرانداز کردیتی ہے کہ حکومت پنجاب کے فیصلوں کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہ نہیں ہوتا ہے۔

پنجاب کے بعد کے پی کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے سرما کی جاری تعطیلات میں اضافہ کیا تھا جب کہ حکومت سندھ نے اسکولوں کو معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں