کراچی: ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک

کراچی: ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک

کراچی: شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا۔ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کے دوستوں نے پولیس کے دعوے کی قلعی کھول دی۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

ہم نیوز کے مطابق کچھ دیر قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس مقابلے میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔ ڈی ایس پی آرام باغ کا کہنا تھا کہ چار افراد دو موٹرسائیکلوں پہ سوار تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر نہ رکنے پہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

عینی شاہد کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکل نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں نے عقب سے فائرنگ کی اور نوجوان کو گولی لگ گئی جو خریداری کے لیے بازار جا رہا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سول اسپتال میں پولیس اور زخمی نوجوان کے اہل خانہ کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی  ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق  زخمی نوجوان زیادہ خون بہہ جانے کے باعث تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے نوٹس لے لیا ہے۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سے تمام تر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں ںے ہدایت کی ہے کہ پولیس کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات سے بھی پیش کردہ رپورٹ میں آگاہ کیا جائے۔

کراچی: طارق روڈ پر پولیس مقابلہ، راہ گیر شہری رب نواز جاں بحق

پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان طالبعلم اور کلفٹن کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔ کراچی میں اس سے قبل بھی پولیس کے جعلی پولیس مقابلے سامنے آتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں