راولپنڈی: بنارجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن

راولپنڈی: بنارجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن

راولپنڈی: ٹریفک پولیس نے رجسٹریشن کے بغیر چلنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ آپریشن آرپی او راولپنڈی سہیل تاجک کی ہدایت پرکیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 15 جنوری سے راولپنڈی میں رجسٹریشن کے بغیر چلنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر اسپیشل ایکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

راولپنڈی پولیس کو لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانےکے کیس میں بڑی کامیابی مل گئی

پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اقساط پرگاڑیاں یا موٹرسائیکل لینے والے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرالیں وگرنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس بغیر رجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو جن میں ایپلائیڈ فار رجسٹریشن والی گاڑیاں بھی شامل ہوں گی، پولیس تھانوں میں بند کردی جائیں گی۔ تھانوں میں بند کی جانے والی گاڑیوں کی واپسی اسی وقت عمل میں آئے گی جب ایکسائز دفتر سے ان کی رجسٹریشن کرالی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانوں میں بند گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اس وقت تک مالکان کے حوالے نہیں کی جائیں گی جب تک کہ وہ رجسٹریشن کی رسید پولیس اسٹیشن میں فراہم نہیں کردیں گے۔

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون

اسی ضمن میں ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ 15 جنوری کے بعد بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹرسائیکل سڑک پر چلنے نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں یا موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کرالیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔


متعلقہ خبریں