سینیٹ: آج مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا


اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں آج مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020، نیوی ایکٹ ترمیمی بل 2020 اور ایئرفورس ایکٹ ترمیمی بل 2020 ایوان میں وزیر دفاع پرویز خٹک پیش کریں گے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020 کثرت رائے سے منظور

ہم نیوز کے مطابق آج سہہ پہر تین بجے ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں ترمیمی بلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ایوان زیریں (قومی اسمبلی) پہلے ہی مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کو کثرت رائے سے منظورکرچکی ہے۔ ایوان میں گزشتہ روز ترمیمی بلوں کو پیش کیا گیا تھا جن کی شق وار منظوری لی گئی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں نے شرکت کی تھی۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان پیپلزپارٹی سے درخواست کی تھی کہ وہ بلوں میں پیش کی گئیں تجاویز واپس لے لے تو پی پی نے حکومتی درخواست پر اپنی تجاویز واپس لے لی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایوان میں پیش کردہ بلوں کی حمایت کی جب کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے واک آؤٹ کیا اور احتجاج کیا لیکن بلوں کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

پی پی نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کرلیں

قومی اسمبلی کے اجلا س میں سروسز چیفس کے بارے میں قانون سازی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد تمام بلوں کواب سینیٹ سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں