ایران کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے علاقے میں زلزلہ

تہران: ایران کے جنوب مغربی علاقے بشیر میں جوہری توانائی کے پلانٹ کے قریب 4 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی گہرائی اور مرکز سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے اس کے پیچھے کوئی غیر فطری عنصر موجود نہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ایران کے مغربی علاقوںمیں افغانستان  کی سرحد کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔

زلزلے کے نتیجے میں 14 گاؤں جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے جہاں ایران ہلال احمر کی جانب سے امدادی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔

خیال رہے ایران زلزلہ کے بڑے فالٹ لائن پر واقع ہے اور حالیہ سالوں میں تباہ کن زلزلوں کا شکار رہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں 3۔7 شدد کا زلزلہ ملک کے مغربی کرمان شاہ صوبے میں آیا تھا جس کے نتیجے میں تقریبا 650 لوگ جان بحق ہوگئے تھے۔

سال 2003 میں 6۔6 شدت کا زلزلہ شمال مشرقی صوبے کرمان میں آیا جس سے 31000 لوگ مارے گئے تھے۔ اس زلزلہ میں بام کا تاریخی شہر بھی زمیں بوس ہوگیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز