اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 546 پوائنٹس کی کمی

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


 کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 546 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تاہم دو گھنٹے کے دوران معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 904 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جُلا رجحان رہا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا اور انڈیکس 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 731 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 41 ہزار 173 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 546 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 357 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 209,275,800 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 10,349,652,517 بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکہ ایران کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران-امریکہ کشیدگی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 904 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں