مشرف کی سزا روکنے کیلئے درخواست پر سماعت کل ہوگی

مشرف کی سزا روکنے کیلئے درخواست پر سماعت کل ہوگی

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا موت پر عمل درآمد رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔

پرویز مشرف کی جانب سے85 صفحات پرمشتمل متفرق درخواست دائرکی گئی جس میں خصوصی عدالت کی تشکیل اور کارروائی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

متفرق درخواست میں 6 قانونی نکات اٹھائےگئے ہیں اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت، پراسیکیوشن کیلئے وفاق سے منظوری نہیں لی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمے میں پرویز مشرف کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، ان کے  342کے بیان کے بغیر ٹرائل مکمل نہیں ہوسکتا تھا، انہیں خصوصی عدالت میں شہادت پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کی معطلی بغاوت کےزمرے میں نہیں آتی، پہلے آئین کی معطلی غداری نہیں تھی، 2010 میں یہ ترمیم کی گئی۔

درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ خصوصی عدالت کا سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں