سینیٹ میں آرمی، فضائیہ اور بحریہ ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور


اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے آرمی ایکٹ 1952، پاکستان ائیرفورس ایکٹ 1953 اور پاکستان ائیرفورس ایکٹ 1953 میں مزید ترمیم کا بل منظور کر لیا، بل وزیردفاع پرویز خٹک نے پیش کیا۔

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے آرمی ایکٹ، ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کی تحاریک پیش کی گئی جن پر ایک ایک کر کے ووٹنگ کی گئی اور ایوان نے کثرت رائے سے ان کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل قائد ایوان شبلی فراز نے وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک ہیش کی جس کی منظوری کے بعد قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

جمیعت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی  کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ایوان میں دھرنا دیا گیا۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل، حزب اختلاف کی بڑی جماعتیں آمنے سامنے آگئیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آرمی، ائیرفورس، اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

 


متعلقہ خبریں