سیاسی جماعتوں نے قومی مفاد کو تقویت دی، فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے قومی مفاد کو تقویت دی اور آج جمہوری عمل مکمل ہوا ہے۔ 

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں آج مفاہمت کی جھلک دکھائی دی اور سیاسی جماعتوں نے اہم معاملے پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنانا تما م شہریوں کا فرض ہے جبکہ سیاسی جماعتوں نے قومی مفاد کو تقویت دی اور آج جمہوری عمل مکمل ہوا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے قومی معاملات پرآج اتفاق کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم دیگر مسائل پر بھی قومی مفاد کے فیصلے کریں گے۔ ہمیشہ مشکل وقت میں قوم نے یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کے مخالفین کو بھرپور جواب دیتی ہے۔

اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ میں سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور آئین میں قانونی سقم ختم کر دیا گیا۔ اہم قومی معاملات کے حل کے لیے پارلیمنٹ ہی اصل فورم ہے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ میں آرمی، فضائیہ اور بحریہ ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ امید ہے حزب اختلاف تعمیری کردارادا کرتی رہے گی اور دیگر بلز پر بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ہمیں قانون سازی کے عمل میں تیزی لانی ہے۔


متعلقہ خبریں