ایران-امریکہ کشیدگی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سونا

کراچی: امریکہ اور ایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستانی مارکیٹ بھی ایسی ہی صورت حال کا شکار ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 770 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 731 روپے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1596.30 ڈالر ہے جبکہ خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے سے 63.34 ڈالر فی بیرل ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے ہوا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 4 سینٹس کے اضافے کے بعد قیمت 70 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 55 سینٹس کا اضافے کے بعد قیمت 64 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں