کیا ہانیہ عامر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی؟

 کیا ہانیہ عامر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی؟

اسلام آباد: معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک گیم کھیلی جس کے مطابق 2020 میں وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔

نئے سال کے کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہانیہ عامر نے گیم کھیلی جس نے دو بار ہانیہ کو 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی نوید سنائی جب کہ تیسری بار جواب قدرے مختلف تھا، جس پر ’پرواز ہے جنوں‘ کی اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

Lol ? #HaniaAmir New Year Resolution is to disappoint #FahadMustafa and use #TikTok as much as she can?

A post shared by ???? ????? (@blogmedia.pk) on

سالِ نو کے آغاز پر معروف اداکارہ نے انسٹاگرام پر ہی اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ رواں برس زیادہ سے زیادہ ٹک ٹاک کا استعمال کرکے فہد مصطفیٰ کو مایوس کریں گی۔

خیال رہے کہ معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں والدین سے درخواست کی تھی کہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے جہاں تک ممکن ہو دور رکھیں۔

ٹک ٹاک ایک ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ہے جس میں صارفین مختلف گانوں اور ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ان کے قریباً 75 ہزار فالورز ہیں۔


متعلقہ خبریں