بلوچستان بدعنوان قیادت کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل


قلات: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان بدعنوان قیادت کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قلات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان آمروں کے وقت میں ہوا۔ یہ ملک جمہوریت کے نام پر بنا ہے اور ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ یہاں مکمل طور پر جمہوریت ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بدعنوان قیادت کی وجہ سے پسماندہ گی کا شکار ہے وہاں کے منتخب عوامی نمائندے گاڑیوں اور جائیداوں کے مالک بن گئے لیکن یہاں کے عوام کی حالت نہیں بدلی، سی پیک بلوچستان میں بن رہی ہے لیکن بلوچستان میں کہیں بھی اس کے نشانات دکھائی نہیں دے رہے۔

سراج الحق نے کہا کہ معدنی وسائل سے مالا مال پاکستان کا یہ صوبہ افریقہ کے بعد دوسرے غریب ترین خطے میں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب ارسال کر دیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مگر صوبائی حکومت نے 37 ارب روپے وفاق کو واپس کر کے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ہونے کا ثبوت دیا۔


متعلقہ خبریں