لاہور: سات سالہ انعم کو چھ دن تک بھوکا و پیاسا رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا


لاہور: وحشت، دہشت اور ہوس کی تمام حدیں اس وقت ختم ہو گئیں جب پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جس نے سات سالہ معصوم بچی کو چھ دن تک بھوکا و پیاسا رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ درندہ صفت ملزم نے اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لیے ایک ویران حویلی کو اپنا مسکن بنایا تھا۔

سال 2019 میں بھی کم عمر بچے ،بچیاں درندوں کے نشانے پر رہے

ہم نیوز کے مطابق سات سالہ انعم کو درندہ صفت نعیم نے تھانہ شاہدرہ کے علاقے سے اغوا کیا اور سگیاں میں واقع ایک ویران حویلی لے گیا جہاں اسے حبس بیجا میں رکھ کر انسانیت سوز گھناؤنا ظلم ڈھاتا رہا۔

ایس پی سٹی نے ہم نیوز کو بتایا کہ بچی کے اغوا کی رپورٹ تھانہ شاہدرہ میں والد امجد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم اور مغویہ بچی کی تلاش کے لیے روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لیا۔

مغوی بچی کی تلاش میں پولیس کو چھ دن لگے اور اس عرصے میں ملزم نعیم نے معصوم انعم پہ ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ ڈالے۔

کراچی: اغواکاروں نے معصوم بچے کی آنکھ میں ایلفی ڈال دی، مقدمہ درج

شاہدرہ پولیس نے جب سگیاں کی ایک ویران حویلی سے بچی کو برآمد کیا تو وہ سخت دہشت زدہ اور خوفزدگی کا شکار تھی۔ ملزم نے سخت سردی میں بچی کو گزشتہ چھ دن سے بھوکا اور پیا سا بھی رکھا ہوا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن انعم چھ دن تک بھوکی و پیاسی رہ کر بھی زندہ رہی یہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا کرم اورقدرت کا معجزہ ہے۔ ملزم نعیم کی گرفتاری میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی گئی۔

شیطان صفت ملزم نعیم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ اس نے معصوم انعم کو گھر کے قریب سے پیسوں کا لالچ دے کر اغوا کیا تھا۔

مغوی بچی کی بازیابی کے بعد پولیس نے بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا تو ملنے والی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ انعم کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

’ پاکستان میں ہر روز گیارہ بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں مزید سنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں