خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ امریکی سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر ناگزیر ہوا تو امریکہ بھرپور قوت سے جواب دے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی ہو اور ہم خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ تمام فریقین سفارتی طریقے سے معاملات حل کریں۔

انہوں ںے کہا کہ تمام فریقین نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امن کے لیے بھی ہم نے اکٹھے کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب ارسال کر دیا

آرمی چیف نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے اور نئے تنازعات میں جانے کے بجائے افغان امن عمل کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں