آرمی ایکٹ کی منظوری، سیاسی جماعتوں کی بالغ نظری ہے: چودھری شجاعت حسین


لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کو منظور کروا کر سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آرمی ایکٹ کی منظوری کسی فرد واحد کا نہیں پاکستان کا مسئلہ تھا۔

سیاسی بریک تھرو: چودھری برادران کا میاں برادران سے رابطہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے یہ بات قائم مقام گورنر بلوچستان و اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں آرمی ایکٹ کی منظوری پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ملکی مفاد کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے گھر کو بلوچستان کے عوام اپنا گھر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین کی سوچ اور ویژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ پر قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساری جماعتیں اس کی منظوری پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔

عبدالقدوس بزنجونے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے گلے شکوے اور رنجشیں بھلا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

موجودہ حالات میں پرویز مشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا، چودھری شجاعت حسین

ہم نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین سے قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی ہونے والی ملاقات میں سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، چودھری شافع حسین، وارث بیگ، چودھری شہزاد اور سلمان کرد بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں