امریکہ ایران تنازعہ، امریکی صدر نے نیٹو سے مدد کی اپیل کر دی


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر نیٹو سے مدد کی اپیل کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، امریکہ اور عراق کے تمام فوجی محفوظ ہیں۔ نیٹو بھی ایران تنازعہ پر آگے بڑھے اور اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حکم پر امریکی فوج نے قاسم سلیمانی کو قتل کیا کیونکہ وہ کئی امریکیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار تھے۔ قاسم سلیمانی امریکی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور خطے میں قتل و غارت پھیلا رکھی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے حال ہی میں بحری جہازوں اور سعودی تنصیبات پر حملے کیے تھے جبکہ قاسم سلیمانی نے حزب اللہ کو تیار کیا۔ امریکہ نے ماضی میں ایران کے ساتھ احمقانہ معاہدہ کیا تاہم اب امریکی فوج کسی بھی چیز کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے حملے جوہری معاہدے سے حاصل رقم سے کیے جو گزشتہ حکومت نے ایران کو دی تھی تاہم ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے اور اگر اس نے بنانے کی کوشش کی تو مزید سخت پابندیاں عائد کر جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں نیتن یاہو نے ایران کو اسرائیل پر حملے سے خبردار کردیا

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ خام تیل کی پیداوار  میں خود کفیل ہو گیا ہے ہمیں اب مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں رہی۔ امریکہ کئی ہائپر سونک ہتھیار بنا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں