نئی حج پالیسی کی تیاری شروع: آئندہ ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی

نئی حج پالیسی کی تیاری شروع: آئندہ ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی

اسلام آباد: وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری آئندہ ماہ نئی حج پالیسی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔ انہوں نے نئی حج پالیسی کی تیاری شروع کردی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ضروری احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

حکومت کا نئی حج پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر کی جانب سے کابینہ میں حج پالیسی پیش کرنے کے بعد اس کی منظوری لی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی حج پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ نئی حج پالیسی میں تمام عازمین حج کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں گی۔

نومبر 2019 میں ہم نیوز نے خبر دی تھی کہ نئی حج پالیسی کے تحت عازمین حج سے رقم اقساط میں لینے اور قرعہ اندازی دو سال کے لیے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

نئی حج پالیسی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ اگر نئی حج پالیسی کے لیے پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کی منظوری مل گئی تو عازمین حج اقساط میں رقم جمع کراسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی تشکیل دے دی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دی تواسے آئندہ تین سال کے لیے مشروط طور پر منظور کیا جائے گا کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت ہر سال نئی حج پالیسی جاری کی جانی ہے۔


متعلقہ خبریں