اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی, 1165 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ 1165 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 357 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 846 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 42 ہزار 203 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ تیزی ایک ہزار 192 پوائنٹس کی بھی نظر آئی اور انڈیکس 42 ہزار 549 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروبار کا اختتام ایک ہزار 165 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار523 کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 249,492,720 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11,698,154,551 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن‘

امریکہ ایران کشیدگی کے سبب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 546 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں