شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی زندگی چھوڑ دی


برطانوی شاہی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر شمالی امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق شاہی جوڑے نے اعلان کیا ہے کہ وہ شاہی خاندان سے الگ رہنا چاہتے ہیں تاکہ مالی طور پر خود مختار ہو سکیں۔

دونوں میاں بیوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے کا فیصلہ کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد کیا گیا جس کا مقصد اپنی زندگی کو نیا رخ دینا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ برطانیہ کو ایک خط بھی لکھا جس میں بتایا گیا کہ دونوں میاں بیوی ملکہ کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں یہ فیصلہ کرنے کے قابل ہوئے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ میں گزاریں گے اور ملکہ، دولت مشترکہ اور حمایت کرنے والوں کی عزت و توقیر کا خیال کرتے رہیں گے۔

خط کے متن میں شامل ہے کہ مختلف جغرافیائی خطوں میں رہنے کے وہ اپنے بیٹے کی بہتر پرورش کر سکیں گے وہ شاہی خاندان کی روایات کو سمجھنے کے ساتھ عام زندگی کو بھی پرکھ سکے۔

خیال رہے کہ ماضی میں ہونے والے چند واقعات اس بات کے شاہد ہیں کہ شہزادہ ہیری اور ان اہلیہ شاہی خاندان میں خوش نہیں تھے۔ اکتوبر2019 میں ڈیلی میل اخبار نے میگھن کا ایک خط شائع کردیا تھا جو انہوں نے اپنے والد کو لکھا۔ میگھن مارکل نے اس حرکت پر ڈیلی میل کخلاف قانونی کارروائی کی تھی۔

شہزادہ ہیری نے اس رویے  کا موازنہ اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کے ساتھ روا رکھے گئے رویے سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، جس بات پر انہیں انتہائی افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت آتا ہے جب آپ ایسے رویے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسے عام الفاظ میں ہراساں کرنا کہتے ہیں، جو لوگوں کی خاموشی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا نام ہے۔ اس قسم کا رویہ ہر سطح پر ناقابل قبول ہے۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں