ن لیگ کی مشکلات کم جبکہ عمران خان کی بڑھنے والی ہیں،سلیم صافی



اسلام آباد: سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا فیصلہ ستمبر اکتوبر میں ہونے والی ڈیل کا نتیجہ ہے۔

ہم نیوزکے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کے نتیجے پر مسلم لیگ ن رعایتیں حاصل کر چکی ہے جبکہ اب ان کی مشکلات کم ہوں گی اور عمران خان کی بڑھنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعتیں سرداری نظام کے تحت چلتی ہیں اور ان کے لیڈران بھی سرداروں کی طرح چلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ، احسن اقبال جیسے لوگ وڈیروں اور ان کے ورکرز قبیلے کا پسا ہوا طبقہ ہے۔

سینیر صحافی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست جہاں پہنچ چکی ہے اس کی وجہ یہ ہی ہے کہ پارٹیوں کے سربراہ اپنے ورکرز کو اہمیت نہیں دیتے۔


متعلقہ خبریں