ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو کے 6 کیسز کی تصدیق

پولیو ٹیم پر حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکر مار پیٹ سے بے ہوش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے تین بڑے صوبوں پنجاب، خیبرپختون خوا اور سندھ میں 6 پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کی دو بچیوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

6 ماہ کی بچی کی ایک ٹانگ جبکہ 12 ماہ کی بچی کی دونوں ٹانگیں پولیو سے متاثر ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد  پنجاب میں پولیو کے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

سندھ میں بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں بچوں کے نمونے 2019 کے آخر میں لیے گئے تھے۔ بعد ازاں رپورٹ آنے پر بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلاع ڈی آئی خان میں 24 ماہ کا بچہ جبکہ لکی مروت میں 9 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کے پی ایمرجنسی سنٹر کے مطابق دونوں متاثرہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے کیسزسے رواں سال صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 134 ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں