بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش، والد نے خودکشی کرلی

مرنے سے قبل میر حسن کی وزیراعظم سے اہلخانہ کو روزگار اور گھر دینے کی اپیل


کراچی: شہر قائد میں سردی کے سبب بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش والد کے لیے موت کی وجہ بن گئی۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز کورنگی ابراہیم حیدری کے رہائشی میر حسن نے خود کشی کی کوشش کی۔

میر حسن نے پیٹرول چھڑک کر قریبی قبرستان میں خود کو آگ لگا دی۔ 35 سالہ شخص کو زخمی حالت میں کراچی کے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

میر حسن کو جب اسپتال لایا گیا تو اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلسا ہوا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا میر حسن تین ماہ سے بے روزگار تھا اور مہنگائی سے تنگ تھا۔

میر حسن نے مرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ اہل خانہ کو گھر اور روزگار فراہم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں