اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار

لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

فوٹو: فائل


لاہور: محکمہ ٹرانسپورٹ  نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلیے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں کرایوں کے تعین اور ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کا کرایہ 30 روپے سے لیکر 50 روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں کا تعین حکومتی سبسڈی سے مشروط ہوگا۔ اورنج ٹرین کے فلائیٹ فئیر یا سٹریٹ فئیر کا فیصلہ کیبنٹ کریگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجاویز کے مطابقاورنج لائن کیلئے کرائے کے تناسب سے 12 سے 16 ارب روپے سالانہ سبسڈی درکار ہوگی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی کے مطابق اورنج ٹرین کے کرائے کے تعین کےلئےمختلف تجاویز زیرغورہیں۔


متعلقہ خبریں