سونا 2400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

سونا لگاتار دوسرے روز سستا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 2400 کی بڑی کمی ہوگئی۔

ہم نیوز کے بعد اس واضح کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت اب 90 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کمی کے بعد 77503 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز 50 پیسے اضافہ کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ کل 155.80 روپے میں دستیاب تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ 1165 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی۔


متعلقہ خبریں