آرمی ایکٹ بل کی حمایت کرنے پر سینیٹر اشوک کمار کی پارٹی رکنیت ختم


اسلام آباد:آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کرنے پر نیشنل پارٹی نے سینیٹر اشوک کمار کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

ترجمان نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اشوک کمار کی سینیٹ میں رکنیت کو ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس جلد بھیجا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیشنل پارٹی نے سینیٹ و قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز 2020 کی مخالفت میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پارٹی کے رکن سینیٹراشوک کمار نے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر پارٹی کی بنیادی سیاسی فکر و فلسفے کی نفی کردی ہے۔


متعلقہ خبریں