دلہن کو فرمائش پر منہ دکھائی میں گولڈ میڈل دوں گا، قومی ریسلر انعام بٹ

دلہن کو فرمائش پر منہ دکھائی میں گولڈ میڈل دوں گا، قومی ریسلر انعام بٹ

گوجرانوالہ: ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ وہ آج اپنی دلہن کو فرمائش پر گولڈ میڈل منہ دکھائی میں دیں گے۔ انہوں ںے یہ بات ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

قومی ریسلر انعام بٹ آج اپنی دلہنیا بیاہ لائیں گے، تیاریاں مکمل

ہم نیوز کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ جب اپنی دلہنیا کو بیاہنے کے لیے مقامی شادی ہال پہنچے تو وہ سیاہ شیروانی اور سیاہ جوتے میں ملبوس گھوڑے پہ سوار تھے۔ انعام بٹ کی بارات میں شامل ان کے دوست احباب اور مداحوں کی بڑی تعداد ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے ڈال رہی تھی اور خوشی کی شادیانے بجائے جارہے تھے۔

انعام بٹ کو بارات کی روانگی کے یادگار موقع پر سلامی میں امریکی ڈالر پیش کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

قطر:پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ دولہا بن کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔ انعام بٹ نے اس یادگار موقع پراپنی تیاری پہ بھی خصوصی توجہ دی تھی۔ ان کی تیاری کے لیے مقامی پارلر کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں ماہرین نے انہیں پوری توجہ سے سنوارا۔

قومی ریسلر انعام بٹ کی جانب سے دوستوں، پہلوانوں اور عزیز و اقارب کو دعوت ولیمہ کے کارڈ دیے جا چکے ہیں جو کل بروز جمعہ منعقد ہو گی۔

گزشتہ شب قومی ریسلر کی رسم حنا ادا کی گئی تھی جس میں شرکت کے لیے وہ گھوڑے پہ سوار ہو کر مقامی ہال پہنچے تھے جہاں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے والہانہ استقبال کیا تھا۔

ریسلر انعام بٹ نے اس یادگار موقع کے لیے شلوار کرتا زیب تن کیا تھا جس میں وہ نہایت خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔

رسم حنا کو یادگار بنانے کے لیے انعام بٹ نے تقریب میں موجود دوست پہلوانوں کے ہمراہ روایتی گرز اٹھائے اور پھر دوستوں کے اصرار پر ان کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالے تھے۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والےانعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد

مہندی کی پرمسرت تقریب میں شریک مہمانان کی تواضع حلوہ پوری اور دیگر پرتکلف کھانوں سے کی گئی تھی۔ ریسلر انعام بٹ کی خوشی میں شرکت کے لیے ممتاز پہلوانوں سمیت دیگر معززین پہنچے تھے جب کہ ان کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جو اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھی۔


متعلقہ خبریں