صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

عارف علوی صدر پاکستان نامزد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منطوری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت عارف علوی کے دستخط کے بعد آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے بارے میں تینوں ترامیم قانون بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ  آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ پہلے ہی کثرت رائے سے منظوری دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں