پاکستان محفوظ ترین ملک ہے، ممتاز بلے باز کرس گیل کی گواہی

پاکستان محفوظ ترین ملک ہے، ممتاز بلے باز کرس گیل کی گواہی

کراچی: ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ جارح بلے باز کرس گیل پاکستان کے حق میں بول پڑے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملک ہے۔

کرس گیل نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کرس گیل کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو ماہ رواں میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اس وقت سیکورٹی کے حوالے سے مختلف بہانے بنا کر ٹال مٹول کررہا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اس وقت شش و پنج کا شکار دکھائی دے رہا ہے کہ جب ابھی کچھ ہی دن قبل سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کامیاب دوہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے چوکوں و چھکوں کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے کرکٹر کرس گیل سے جب ایک صحافی نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے؟ تو یونیورس باس کے نام سے مشہور بلے باز نے برجستہ جواب دیا کہ پاکستان دنیا میں ایک محفوظ ترین ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی سیکورٹی دیتے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

کرس گیل کا ریٹائرمنٹ کی حتمی تاریخ دینے سے انکار

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ممتاز بلے باز کرس گیل ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان کے کئی مرتبہ دورے کیے اور مختلف میچوں میں حصہ بھی لیا۔


متعلقہ خبریں