اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

جمعے کی صبح جب اسٹاک ایکسچینج کھلی تو 100 انڈیکس 42,523 پر اور پہلے ہی گھنٹے میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 381.17 پوائنٹس کے اضافے سے42,904.24 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اسکرین شاٹ

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد پہلے ایک گھنٹے میں53,919,840 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت3,202,696,160 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 41 ہزار 357 پوائنٹس پر تھا اور سارا دن مثبت رحجان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز100 انڈیکس میں سب سے زیادہ تیزی ایک ہزار 192 پوائنٹس کی بھی نظر آئی اور انڈیکس 42 ہزار 549 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروبار کا اختتام ایک ہزار 165 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار523 کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 249,492,720 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11,698,154,551 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں