وزیراعظم کی پنجاب کابینہ کو آخری مہلت

پیٹرول بحران: کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روکدی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے آئندہ دورہ لاہور سے قبل پنجاب کابینہ کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری مہلت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹس دوبارہ طلب کی ہے اور وہ آئندہ ہفتے خود بھی لاہور کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات ہیں اس بار عمران خان صوبائی وزار کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بھی تفصیلی ملاقات ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی والے وزراء کے محکموں میں ردوبدل اور تبدیلی کا امکان ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلدیات اور ثقافت سمیت دیگر قلمدان بھی تبدیل ہوں گے۔ وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے وزرا کو ہرصورت عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت ہے۔

 


متعلقہ خبریں