رانا ثناءاللہ نے قومی اسمبلی میں قرآن پاک اٹھالیا


اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے منشیات برآمدگی کیس میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرآن پاک اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی کمیٹی تشکیل دیدے، وہ پیش ہونے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی تفتیش ہی نہیں کی گئی، عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ساتھ 15 کلو منشیات بھی ہے، یہ منشیات گودام سے لائی گئی۔

رانا ثنا اللہ نے کیس میں حکومت سے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں