جے یو آئی (ف) اور ق لیگ کے درمیان رابطہ


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مسلم لیگ ق کا رابطہ ہوا ہے جس کے دوران چوہدری برادران اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کے درمیان کل لاہور میں ملاقات ہوگی۔

ان کے مطابق جے یو آئی (ف) سربراہ لاہور میں مدارس تنظیمہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان لاہور میں جماعتی ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں