وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے جھگڑے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی


لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں نامزد ملزم اور اور وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی ایک اور متنازع ویڈیو منطر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں وزیر اعظم کے بھانجے کی گاڑی نجی کلب سے باہر آتے ہوئے دوسری کار سے معمولی طور پر ٹکرا گئی، جس پر وہ غصے سے لال پیلے ہو گئے۔

ویڈیو میں حسان نیازی کو گاڑی روک کر دوسری کار کے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر کھینچ کر نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حسان نیازی کو کار ڈرائیور سے چابی چھین کر نہ صرف گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ غصہ ٹھنڈا نہ ہونے پر حسان نیازی نے دوسری گاڑی کو خوب ٹھوکریں بھی ماریں۔

پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ  کے بعد دس دن تک پولیس  سے روپوشی کے بعد ضمانت کے بعد حسان نیازی نے پریس کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے بہتے آنسووں بہاتے ہوئے خود کو معصوم قرار دے دیا تھا۔

اس سے پہلے 25 مئی 2018  کو عام انتخابات کے بعد بھی وزیراعظم کے بھانجے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی، جس میں انہیں پولنگ اسٹیشن کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی کے جوانوں سے بدتمیزی کرتے دیکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں