چین نے ڈاکٹر عطاالرحمان کو اعلیٰ ترین سائنٹفک ایوارڈ سے نوازا


اسلام آباد: کیمسٹری کے شعبے میں نمایاں خدمات  کے اعتراف میں چین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عطا الرحمان کو اعلیٰ ترین سائنٹفک ایوارڈ سے نوازا۔

چین کے داروالحکومت بیجنگ میں منعقد ہ تقریب میں چینی صدر نے ڈاکٹر عطاالرحمان کو چائینہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایوارڈ سے نوازا۔

اس سے قبل یہ بین الاقوامی ایوارڈ دنیا کے متعدد سرکردہ سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے جن می ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفاروف بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر عطاء الرحمن پاکستان میں 4 سول ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن وزیراعظم ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چئیرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عطاء الرحمن وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایچ ای سی کے بانی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

پروفیسر عطاء الرحمن پاکستان کے سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ اور بہترین سائنس دان ہیں، انہوں نے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ نشان امتیاز سمیت 4 سول ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں