بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار


راولپنڈی: واہ کینٹ پولیس نے بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق  ملزمان نے 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا تھا۔ پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واہ کینٹ میں درج کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کو دیا تھا، جنہوں نے اپنی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار و تفتشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹیم نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا گیا۔


متعلقہ خبریں