وزیر خارجہ 15جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ 15 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد میں اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعد سعودی عرب اور ایران بھی جاؤں گا۔ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی کی بھی جنگ میں فریق نہیں بنےگا۔ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان سہولت کاری کے لیے تیار ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان بھی مذاکرات کرانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی سفیروں کے دورے سے متعلق بھارتی ڈرامہ ناکام ہوگا۔ غیرملکی سفیروں نے بھارت سے کشمیر کا آزادانہ دورہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ غیرملکی سفیروں نے بھارت سے کشمیری قیادت کی نظربندی سے متعلق بھی سوالات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں