بیمار صنعتوں کی بحالی: پاکستان کارپوریٹ دی اسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کا قیام

بیمار صنعتوں کی بحالی: پاکستان کارپوریٹ دی اسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کا قیام

اسلام آباد: بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی سمیت دیگر متعلقہ مقاصد کی تکمیل کے لیے پاکستان کارپوریٹ دی اسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ قائم کردی گئی ہے۔ کمپنی بینکاری صنعت کے اشتراک سے قائم ہوئی ہے۔

درآمد کم ہونے سے معیشت بہتر ہوئی تاہم صنعتیں تباہ ہو گئیں، ماہر معیشت

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی کے قیام کے لیے مختلف بینکوں کے صدور اور نمائندگان نے شیئرہولڈرز کے سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔

پاکستان کارپوریٹ دی اسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کے قیام کے لیے حبیب بینک، نیشنل بینک، یوبی ایل، ایم سی بی ، الائیڈ بینک، میزان بینک، بینک الفلاح، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن اور فیصل بینک نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بینکوں نے سی آر سی ایکٹ 2016 کی دفعات کے تحت اور 500 ملین روپے کے ابتدائی ادا شدہ سرمائے کے ساتھ کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی ہے۔

حکومت چھوٹے صنعت کاروں کو قرضہ دے گی، وزیر اقتصادی امور

ہم نیوز کے مطابق سی آر سی کے مقاصد میں بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی شامل ہے جو حکومت پاکستان کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔


متعلقہ خبریں