پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا: لوگوں کی دلچسپی عروج پر

پاکستان میں چاند گرہن کا اغاز ہوگیا: لوگوں کی دلچسپی عروج پر

اسلام آباد: پاکستان، بھارت، افریقہ، مغرب اور آسٹریلیا سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں اس وقت چاند گرہن دیکھا جارہا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز شب دس بجکر سات منٹ پر ہوا ہے اور یہ علی الصبح دو بجکر 12 منٹ تک جاری رہے گا۔

پاکستان میں طویل دورانیے کا سورج گرہن، مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرلوگ لگنے والے چاند گرہن میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر نماز خسوف کی ادائیگی کا اہتمام کررہی ہے۔

عوام الناس کی جانب سے یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ زمین اور انسانی زندگی پر اس کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟ ماہرین فلکیات اور آسٹرالوجر اپنی اپنی آرا سے لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔

کچھ روز قبل جب 26 دسمبر 2019 کو سورج گرہن لگا تھا تو اس کا نظارہ پوری دنیا نے کیا تھا۔ چھ گھنٹے کے اس سورج گرہن کے دوران لوگوں نے نماز کسوف ادا کی تھی۔ طاقتور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام دیا تھا۔

ماہرین کے مطابق چاند گرہن شب 12 بج کر دس منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا اور یہ وہ وقت ہو گا جب زمین کے پڑنے والے سائے کی بدولت 90 فیصد چاند تقریباً چھپ جائے گا اور نتیجتاً اس کی روشنی نہایت مدھم ہوجائے گی۔

ہم نیوز نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سال رواں (2020) کے دوارن سورج اور چاند گرہن کے چھ واقعات وقوع پذیر ہوں گے جن میں سے دو سورج گرہن ہوں گے جب کہ چار چاند گرہن ہوں گے۔

عمران خان 2020 میں خود ہی سب کچھ تحلیل کر سکتے ہیں، ماہرعلم نجوم

آئندہ چاند گرہن پانچ جون، پانچ جولائی اور 30 نومبر کو ہوں گے جب کہ 2020 کا پہلا سورج گرہن 21 جون اور دوسرا و آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو لگے گا۔


متعلقہ خبریں