پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک


کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جو ملک کیلئے خوش آئندہے۔

بی بینکنگ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی : حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئےہیں۔ حالیہ معاشی پالیسز گزشتہ معاشی اشاریوں کو بہتر کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کا نتیجہ ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ بیس کرنے سے جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کےذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان کو زخائر کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ زرمبادلہ زخائر کو اس سطح پر لیکر جانا ہے کہ معاشی دھچکہ برداشت کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسٹیٹ بینک سے قرض کی ادائیگی بند کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک سے حکومت کو قرضہ نوٹ چھاپ کردیا جاتا ہے۔
رضا باقر نے کہا کہ بیرونی قرضوں کو کم کرنے کے لیے حکومتی آمدنی کو بڑھانا ہوگا۔ پاکستان میں شرح سود بہت ملکوں سے کم ہے۔ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے شرح سود کو بڑھایا گیا۔ پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ مستقبل میں معیشت میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے۔ جی ڈی پی کے تناسب سے برآمدات میں کمی ہورہی ہے۔
رضا باقر نے کہا کہ  پاکستان کی برآمدات ٹو جی ڈی پی تناسب 10 فیصد سے کم ہے۔ پاکستان میں بچتو کی شرح خطے میں سب سے کم ہے


متعلقہ خبریں