ریسلر انعام بٹ کی دعوت ولیمہ: ممتاز پہلوانوں اور نامور شخصیات کی شرکت

ریسلر انعام بٹ کی دعوت ولیمہ: ممتاز پہلوانوں اور نامور شخصیات کی شرکت

گوجرانوالہ:  پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کی دعوت ولیمہ میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، نامور پہلوانوں اورعزیز و اقارب سمیت دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دلہن کو فرمائش پر منہ دکھائی میں گولڈ میڈل دوں گا، قومی ریسلر انعام بٹ

دعوت ولیمہ میں شریک مہمانان نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انعام بٹ اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ورلڈ چیمپیئن انعام بٹ جب اپنے ولیمے میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے گہرے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ اور اسی رنگ کا جوتا زیب تن کررکھا تھا جب کہ دلہن سرخ لہنگے میں ملبوس تھیں۔ دعوت ولیمہ مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی تھی۔

دعوت ولیمہ میں دلہا اور دلہن کی آمد پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے پھولوں سے استقبال کیا اور سرخ گلاب کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والےانعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد

قومی ریسلر انعام بٹ نے اپنے مہمانان کا استقبال شادی ہال کے گیٹ پہ موجود رہ کر کیا جہاں لوگوں نے گلے مل کر انہیں زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی۔

دعوت ولیمہ میں شریک مہمانان کی تواضع روایتی اور جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیے گئے لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

انعام بٹ کی دعوت ولیمہ میں صدر ریسلنگ فیڈریشن سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی اور قومی ریسلر کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔

ہم نیوز سے بات چیت میں گزشتہ روز انعام بٹ نے کہا تھا کہ وہ اپنی دلہن کی فرمائش پر انہیں منہ دکھائی میں گولڈ میڈل پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں