بھارتی گانے پر حرا مانی کے رقص کی ویڈیو وائرل

بھارتی گانے پر حرا مانی کے رقص کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: معروف اداکارہ حرا مانی کی بالی ووڈ کے ایک گانے پر رقص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

اپنے چلبلے انداز سے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں شناخت بنانے والی حرا مانی جو کہ اپنی صاف گوئی کے لیے بھی خاص شہرت رکھتی ہیں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے گانے ’مائے نیں مائے‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گانا مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

حرا مانی کی شہرت کو ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز ’پریت نہ کریو کوئی، فراق، آنگن اور یقیں کا سفر میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر دوام حاصل ہوا۔

ان دنوں وہ مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں اسکول ٹیچر ہانیہ کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں، جسے خاصا پسند کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں