’می ٹو کا ڈراوا دے کر فیصل رحمان کی رومانوی حس کو قابو کیا‘

’می ٹو کا ڈراوا دے کر فیصل رحمان کی رومانوی حس کو قابو کیا‘

معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ادکار فیصل رحمان کی بڑھتی رومانیت کو می ٹو کا ڈراوا دے کر قابو کیا۔

ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فیصل ہی وہ اداکار ہیں جن کے ساتھ رومانوی سین عکس بند کراتے ہوئے وہ سب سے زیادہ مشکل محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنا تجربہ کچھ ان الفاظ میں بیان کیا کہ ’یہاں انگلی پکڑنی ہو گی وہ بندہ ہاتھ پکڑ لے گا‘، مجھے ہر وقت محتاط رہنا پڑتا تھا کہ ابھی کچھ ہو جائے گا۔

’می ٹو کا ڈراوا دے کر فیصل رحمان کی رومانوی حس کو قابو کیا‘

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’اڈاری‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار فیصل رحمان کو ’می ٹو‘ کہہ کر ڈرایا تو انہوں نے مناسب فاصلہ رکھنا شروع کیا۔

’می ٹو‘ ایک مہم ہے جس میں مشہور شخصیات اور عوام نے اپنے ساتھ پیش آئے جنسی استحصال کے واقعات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

انٹرویو میں حنا الطاف نے عامر لیاقت کے بارے میں بھی انکشاف کیا کہ وہ جب بات کرتے ہیں تو ان کے منہ سے تھوک گرتی ہے۔ وہ اتنے ہیجانی انداز میں بات کرتے اور اتنا اونچا بولتے ہیں کہ محسوس ہوتا ہے کہ کرسی ہی ٹوٹ جائے گی۔


متعلقہ خبریں