بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں، وزیراعظم آزاد کشمیر کا کرارا جواب


مظفرآباد: بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ جنرل منوج ہم لائن آف کنٹرول پر تمہارا انتظار کررہے ہیں پاک سرزمین کی جانب بڑھ کر دیکھو۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ  ہندوستانی فوج کے پاس اتنے تابوت نہیں جتنے تم جنازے اٹھاؤ گے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی جانب اگر ہندوستانی فوج بڑھی تو ہم سب اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پتھروں سے ڈرنے والی فوج میں اتنی ہمت نہیں کہ آزادکشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر ایسا کرنے کی کوشش بھی کہ گئی تو لڑائی لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب لڑی جائیگی۔

خیال رہے کہ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہہوئے بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے  نے کہا تھا کہ پارلیمینٹ اگر اجازت دے گی تو آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی فوج کارروائی کرے گی ۔


متعلقہ خبریں