ممبئی کے قریب فیکٹری میں دھماکہ، آٹھ افراد کے ہلاک


ممبئی: ممبئی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شام ممبئی کے قریب تارا پور کے کیمیکل فیکٹری زون میں فیکٹری میٰ ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق کم از کم 5 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے وقت کیمیکل فیکٹری میں کام جاری تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیمیکل فیکٹری کی ایلومینیم شیٹ اس علاقے میں موجود 11 کلو واٹ والے ٹراسفارمر پر گر پڑی، جس سے بجلی ٹرپ ہوگئی اور دھماکہ ہوا۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں