ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جنہیں  پشاور، کشمیر، استور، چلاس  اور اسکردو سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق آج صبح  کشمیر اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے,زلزلےکی گہرائی 15 کلومیٹر ہے جبکہ اس کا مرکزچلاس سے58 کلومیٹرجنوب مشرقی علاقہ تھا۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں