گجرات: گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


گجرات کےعلاقے کوٹلہ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور3 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،تمام افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ،جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی،دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل کراچی کےعلاقے لانڈھی شرافی گوٹھ میں بابر کانٹا کے قریب دم گھٹنے سے 4 بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں بھائیوں کی شناخت انور، عمر، عثمان اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جو کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے بعد دم گھنٹے سے جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے ہمراہ دیگر 2 افراد نے کھانا کھایا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے دونوں افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ گھر میں موجود بچا ہوا  کھانا بھی قبضہ میں لے لیا ہے جسے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بظاہر کھانے میں کسی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم تحقیقات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں