پنجابی لڑکی کا کردار ادا کرنے میں زیادہ لطف آتا ہے، زارا نور عباس


اسلام آباد: معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہےکہ مجھے پنجابی لڑکی کا کردار ادار کرنے میں زیادہ لطف آتا ہے، میری خواہش ہے کہ جلد سرائیکی لڑکی اور پٹھان لڑکی کا کردار بھی ادا کروں۔

دی انڈیپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’ عہد وفا‘ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار لڑکوں کے گرد گھومتی کہانی والے ڈرامے کو سائن کر کے پہلے سوچا کہ کیوں کیا مگر بعد میں مداحوں نے میرے کردار ’رانی ‘ کی بہت تعریف کی جس کے لئے میں بہت شکر گزار ہوں۔

نئے پراجیکٹس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ جلد مومنہ درید پروڈیکشن کے بینر تلے بننے والے ڈرامے ’ زیبائش ‘ میں خاوند اسد صدیقی کے ساتھ نظر آئیں گی جسے ان کی خالہ بشری انصاری نے تحریر کیا ہے۔

انہوں نے ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’چھلاوا‘ کے حوالے سے بتایا کہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات تھی، اس فلم کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

زارا نے کہا کہ میں ہم اسٹائل ایوارڈز پر ایک خصوصی پرفارمنس کررہی ہوں، جس کا بہت انتظار ہے۔

انہوں نے  ہمایوں سعید، علی ظفر اور فواد خان کے ساتھ  بڑے پردے پر نظرآنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں