کے پی میں کل اسکول کھل جائیں گے، وزیر تعلیم

سندھ بھر میں 22 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

پشاور: صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کل بروز پیر سے تمام سرکاری اور نجی اسکول باقاعدہ کھیلیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے اور اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے پہلے ہی 13 جنوری کو اسکول دوبارہ کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ایڈیٹ کیا ہوا جعلی نوٹیفیکیشن چلایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے بعد کے پی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں 12 جنوری تک اضافہ کردیا گیا تھا۔

اس ضمن میں وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ خیبر پختونخوا میں سردی کی لہر میں شدت کے اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر میدانی علاقوں میں 31 دسمبر اور ‏پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں